جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، تجارت سے غربت ختم کرسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan addresses the Ceremony in Sri Lanka

کولمبو: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، بھارت سے کاروبار بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطہ کیا، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کر کے غربت کم کر سکتے ہیں، بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے،ایک مسئلے کے حل کیلئے جنگ چھڑنے سے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے 25 سال جدوجہد کی، غربت کا خاتمہ میری سیاست کا محور رہا،سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کر سکتے ہیں،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ شکست کھائے بغیر کوئی بھی چیمپئن نہیں بنتا، کھیل نے سکھایا کہ مشکل میں کبھی جدوجہد نہیں چھوڑی جاتی، ہمیں برے وقت سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، کھیل، سیاست میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، کھیل وہ کچھ سکھاتا ہے جو مدرسہ یا کسی اسکول میں نہیں سکھایا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب آدمی وہی ہے جو شکست سے سبق حاصل کرتا ہے، کھیل زندگی میں جدوجہد کرنا سکھاتا ہے، سری لنکن ہم منصب کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں، سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبو ں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے خوبصورت ملک ہے، پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی خلیج میں کردار ادا کرسکتا ہے، مسائل کا حل جنگ میں نہیں، ڈائیلاگ میں ہے، ایک مسئلے کے حل کیلئے جنگ چھڑنے سے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی سری لنکن صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کر کے غربت کم کر سکتے ہیں تاہم بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، مودی کو پیغام دیا مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، بھارت سے کاروبار بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطہ کیا، ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے اورمسئلہ کشمیر صرف ڈائیلاگ سے حل ہو سکتا ہے۔

Related Posts