عالمی شہرت یافتہ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کار حادثے میں شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tiger Woods car accident

لاس اینجلس: ٹائیگر ووڈز کی کار حادثے کا شکار، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے امریکی گالف چمپئن کو بچا لیا، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف الیکس ولنویفا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ٹائیگر ووڈز کی حالت خطرے سے باہر ہے،ان نا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں تو ٹائیگر ووڈز ہوش میں تھے اور بات چیت کررہے تھے۔

الیکس ولنویفا نے بتایاکہ ٹائیگرووڈز کوایمبولینس کے ذریعہ ہاربر یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر پہنچایا گیا، ان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم کی قیادت کرنیوالے نائب شیرف نے ٹائیگرووڈز کو پہنچان لیا تھا اور ان کو فوری امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

45 سالہ ٹائیگرزووڈز کو سب سے بڑا سیاہ فام گالفر سمجھا جاتا ہے یکے بعد دیگرے چاروں بڑے گولف ٹائٹل جیتنے ٹائیگرزووڈز نے حالیہ برسوں میں کمر اور گھٹنوں کی انجری کا سامناکیا ہے۔

انہوں نے 2000 میں یو ایس اوپن ، برٹش اوپن اور پی جی اے چمپئن شپ اور 2001 میں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ، یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جو ٹائیگر سلم کے نام سے مشہور ہوا تھا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر چیف ڈیرل اوسبی نے میڈیا کو بتایا انہیں دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں اور ابتدائی طور پر ان کی حالت سنگین تھی لیکن خطرے میں نہیں تھی ،حادثے سے تحقیقات جاری ہے۔

Related Posts