صوبہ پنجاب کے شہر کھاریاں میں نامعلوم ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقعے پر ہی تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کے پیچھے سے آنے والے ملزمان نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اسحاق 50 سالہ اختر حسین اور 52 سالہ خاتون پروین بی بی شامل جبکہ احسان نامی شخص زخمی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر واقعہ پرانی دشمنی کا ساخسانہ لگ رہا ہے تاہم اصل شواہد تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔ ملزمان کو جل گرفتار کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی، عدالت نے فرائض سے کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او کو 5روز کیلئے جیل بھیج دیا