ٹک ٹاک پر شعیب اخترکی ہمشکل خاتون کی ویڈیوز نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک پرشعیب اخترکی ہمشکل خاتون کی موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی بحث چھڑ گئی
ٹک ٹاک پرشعیب اخترکی ہمشکل خاتون کی موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی بحث چھڑ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ہمشکل خاتون کی ٹک ٹاک پر موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کے مابین گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ دُنیا کا تیز ترین باؤلر شعیب اختر صرف ایک ہے جس کی کوئی دوسری مثال ملنا ناممکن ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب شعیب اختر سے ملتی جلتی صورت کی حامل خاتون کی ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں۔

ونیتا کھیلنانی نامی یہ خاتون حال ہی میں ایسی ویڈیوز میں نظر آئیں جن میں عوام کو مختلف لطائف اور قصے سنا کر اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔ خاتون نے ویڈیو کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔ 

یہی نہیں، بلکہ خاتون نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے۔ 

حیرت کی بات یہ ہے کہ صرف سوشل میڈیا صارفین نہیں بلکہ بعض مقامی اخبارات اور میڈیا نمائندگان بھی خاتون کی صورت و شکل کو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے مماثل قرار دے رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یا تو یہ خاتون شعیب اختر کی قریبی رشتہ دار ہیں یا پھر یہ مماثلت قدرت کی دین ہے، تاہم اِس حوالے سے خود شعیب اختر کا کوئی بیان تاحال منظرِ عام پر نہیں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل گانا سن کر بچے ڈر گئے تھے، تین دن تک بات نہیں کی، شعیب اختر

Related Posts