نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی 2 اہم ٹیمیں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج پنجہ آزمائی کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدِ مقابل ہوں گی۔ میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 6 کا یہ پانچواں میچ ہے جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے میچز ہار گئیں۔ ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑیوں نے شکست دی جبکہ پشاور زلمی لاہور قلندرز سے میچ ہار چکی ہے۔
قبل ازیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی 6 مرتبہ آپس میں مقابلہ کرچکی ہیں اور ملتان سلطانز کا پلڑا پشاور زلمی پر بھاری رہا۔ 2 میچز پشاور زلمی نے جیتے جبکہ 4 میچز میں ملطان سلطانز نے فتح حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 2 بار جیت کر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیاب ترین ٹیم بن چکی ہے جبکہ دفاعی چیمپین کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے۔ ٹورنامنٹ کی تیسری سب سے کامیاب ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کو ادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیزجانے پرافسوس ہے۔کرس گیل