کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنی پہلی کامیابی کی تلاش ہے، کیونکہ اسے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریری اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، ٹام بینٹن، کرس گیل، صائم ایوب، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، محمد حسنین، عثمان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر16ون ڈے ٹورنامنٹ،فائنل سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین کھیلا جائے گا