وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم
وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم

کراچی: وفاقی وزیر قانون و چئیر مین آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وکلاء ملک کا اہم سرمایہ ہیں،وکلاء کو قانو ن، صحت و انڈسٹریز کے شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جلد ہی ملکی سطح پر وکلاء کو ہیلتھ کارڈ جاری کیئے جائیں گے، اور ریٹینر شپ دی جائے گی، دونوں سہولیات کا آغاز سندھ سے کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ کراچی سیکٹریریٹ میں سندھ بار کونسل کے وکلاء کے بڑے گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سندھ بار کو نسل کے نامور وکلاء نے اپنے متعدد ساتھی وکلاء کے ہمراہ آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ میں باقاعدہ شمولیت کاا علان کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں کراچی بار کے موجود ہ جنرل سیکرٹری عامر نواز وڑائچ بھی موجود تھے، شمعولیت اختیار کرنے والے سینئیر وکلاء میں، محمد اشرف سموں ایڈووکیٹ، عبدالوہاب بلوچ، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،بیرسٹر فیاض سمور، شجاع عباس ایڈووکیٹ، شہاب امام ایڈووکیٹ اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے وکلاء شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و چئیر مین آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ بیرسٹر فروغ نسیم نے شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کاا تحاد ملک بھر کے تمام شعبوں کے لیئے بہترین مثال ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے سلسلے میں جلد ہی وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گروپ کا اعلیٰ سظح وفد ملاقات کرے گا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکلاء سے مختلف مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گروپ کے سیکریڑی اطلاعات سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ میں شامل ہونے والے کراچی و اندرون سندھ کے تمام وکلاء کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Related Posts