دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، سیکریٹری جنرل یو این

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، سیکریٹری جنرل یو این
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، سیکریٹری جنرل یو این

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کی جانب ارتقائی سفر شاندار ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحدیں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کھلی سرحدیں اور عوام کے کھلے دل خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمام مذاہب ہمیں امن کیلئے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر لنڈسے اولن گراہم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان آرمی اور اس خطے کے لوگوں سے بے حد متاثر ہوں۔ پاکستان آرمی اس خطے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔

امریکی سینیٹر لنڈسے اولن گراہم کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور خطے کے لوگوں نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ان کامیابیوں کو بھلایا نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی سینیٹر شیلٖڈن نے بھی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک پرامن جنوبی وزیرستان جا سکوں گا۔ پاکستان آرمی کو اس کامیابی پر مُبارکباد دیتا ہوں۔

جنرل سر نکولس کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے پاکستان آرمی کی اس خطے میں کاوشوں اور کامیابیوں کے بارے میں بہت سنا ہے۔ وزیرستان کو دہشت گردی سے کلئیر اور ہولڈ کرنا پاکستان آرمی کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

Related Posts