آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا پنشن میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا پنشن میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ
آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا پنشن میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:شہر اقتدار میں نیشنل پریس کلب کے سامنے آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنشن میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنشنرز کی پنشن میں 35 فیصد اضافہ کیا جانا تھا لیکن حکومت نے صرف وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن جان بوجھ کر ہماری پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

سید محمد طیب سبزواری ترجمہآل پاکستان پینشنرز نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج مہنگائی کے دور میں ہماری پینشن بہت ہی کم ہے، ہم تمام بوڑھے افرادہیں،بیمار ہیں ہماری ادویات بہت مہنگی ہیں،مہنگائی کے تناسب سے ہماری پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،ہم بالکل خزانے پر بوجھ نہیں،یہ ہمارے ہی پیسے ہیں جو ہمیں واپس کئے جاتے ہیں دوران ملازمت یہ پیسے ہماری کی تنخواہوں سے کاٹے جاتے ہیں۔

ہم لوگوں نے اپنی جوانیاں ملازمت کرتے ہوئے اپنے محکموں پر قربان کی ہیں، ہمارے بڑھاپے کا وقت ہے اور ہمیں سڑکوں پر ذلیل و رسوا کیا جارہا ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بغیر احتجاج کے ہماری پنشن میں اضافہ کیا جاتا لیکن سڑکوں پر آکر ہم اپنے حق کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

جب وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کر رہے تھے تو اس وقت ایجنڈے میں ہماری پنشن میں اضافہ بھی شامل تھا لیکن ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا،ہمارے مطالبات ایجنڈے سے ہی نکال دیے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں پنشن میں اضافہ کرنا ساتھ مشروط تھا لیکن ہمارا معاملہ گول کر دیا گیا،ہم لوگوں نے آج مشاورت کے بعد پنشن میں اضافے کیلئے مظاہرہ کیا ہے، اگر ہماری پنشن نہ بڑھائی گئی تو ہم پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،حکومت ہم بوڑھوں پر رحم کرے، ہمارے سفید بالوں کی حیاء اللہ تعالیٰ بھی کرتے ہیں حکومت وقت بھی ہماری پنشن میں اضافہ کرے۔

Related Posts