علی زیدی کا حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ انتخابات میں سندھ حکومت کا تختہ الٹ جائے گا، علی زیدی کی بڑی پیشگوئی
آئندہ انتخابات میں سندھ حکومت کا تختہ الٹ جائے گا، علی زیدی کی بڑی پیشگوئی

کراچی: وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہےکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے اٹھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں نے ہسپتال میں زیرِ علاج حلیم عادل شیخ سے گفتگو کی ہے جبکہ حلیم عادل شیخ پر پیپلز پارٹی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ سنٹرل جیل کراچی کے اندر کیا گیا۔ یہ معاملہ وزیرِ اعظم آفس میں اٹھائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ آئی جی سندھ، ہوم سیکریٹری اور نااہل چیف سیکریٹری سندھ کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے صاحبزادے احسن عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے والد پر پی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگا کر حملہ کیا۔

 احسن عادل شیخ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں میری اپنے والد حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کو 40 سے 50 لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اپنے ساتھیوں سے الگ کرکے حلیم عادل شیخ کو جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ پرغنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگاکرحملہ کیا۔بیٹے کا بیان

Related Posts