”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ دنانیر نے قلیل مدت میں سنگ میل عبور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنانیر مبین کی ”پاوری“کے بعد اب گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے
دنانیر مبین کی ”پاوری“کے بعد اب گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی: ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ مختصر ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین نے قلیل مدت میں سنگ میل عبور کرلیا۔

پاوری گرل دنانیر مبین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہائی قلیل عرصے میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔یہ سب کچھ بہت کم وقت میں ہوا۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین کی’’پاوری ہورہی ہے‘‘ویڈیو وائرل ہونے سے قبل اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بہت کم تھی مگر چند دنوں کے اندر ہی اُن کے فالوورز کی تعدادایک ملین تک پہنچ گئی ہے۔

دنانیر نے انتہائی قلیل عرصے میں سنگِ میل عبور کرلیا

پاوری گرل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک دو سو سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی منفرد ویڈیوز اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔دوسری جانب دنانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ہزار سے زائد صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے۔”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے“

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے اور اسی ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہوگئے۔

Related Posts