سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کردی
سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کردی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکومتی وزراء اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ رات بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔

Related Posts