بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ نے روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ہمراہ مشترکہ مشقیں کیں جو سمندر کے شمالی حصے میں منعقد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق مشقِ امن 21 کے اختتام پر پاک بحریہ نے روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ہمراہ مشترکہ مشقیں شمالی بحیرۂ عرب میں کیں۔ پاک بحریہ اور روسی جہازوں کے مابین مشق عریبین مون سون 2021ء اس سلسلے کی تیسری مشق ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق سری لنکن بحری جہازوں کے ہمراہ مشق لائن اسٹار 2 منعقد کی گئی۔ دو طرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی۔
بیان کے مطابق تینوں ممالک کی بحری افواج نے اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وار فیئر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی۔ ترجمان پاک بحری کا کہنا ہے کہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز