جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ12 لاکھ 45ہزار 517 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 63 ہزار614 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 879 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26لاکھ 29ہزار437ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ61لاکھ 21ہزار146 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 25 لاکھ 65 ہزار878 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 36 شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 69 ہزار 846 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ، 36 مزید شہری جاں بحق