لداخ میں ہونیوالی خونریز جھڑپ کی نئی ویڈیو جاری، بھارتی فوج نے پہل کی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لداخ میں ہونیوالی خونریز جھڑپ کی نئی ویڈیو جاری، بھارتی فوج نے پہل کی
لداخ میں ہونیوالی خونریز جھڑپ کی نئی ویڈیو جاری، بھارتی فوج نے پہل کی

بیجنگ: مقبوضہ لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی فوج اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ویڈیو میں بھارتی اہلکاروں کو پہل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں وادی گلوان پر گزشتہ سال بھارت اور چین کے فوجیوں کی لڑائی میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے،تاہم اس وقت چین کی جانب سے اپنی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بیان نہیں آیا تھا۔

مگر اب اس حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقبوضہ لداخ کی وادی گلوان میں چین اور بھارت کی افواج میں جھڑپ کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ویڈیومیں بھارتی اہلکاروں کو پہل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی افواج دریا پار کر کے چینی علاقوں میں داخل ہو رہی تھیں۔

چین کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپریل کے بعد سے ہی متعلقہ غیر ملکی فوج پرانے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انھوں نے پل اور سڑکیں بنانے کے لیے سرحد کو پار کیا۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پر صورتحال تبدیل کرنے کے لیے من مانی کرنے کی کوششیں کیں جس کے نتیجے میں سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کا لحاظ کرتے ہوئے ہم نے بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔

چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ فوجیوں کے نام چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژاؤ سیوؤان اور وانگ ژوؤران ہیں۔

گزشتہ برس لداخ میں بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد چینی حکام کی طرف اعتراف کیا گیا ہے کہ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران ہمارے 4 فوجی مارے گئے تھے۔

Related Posts