مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، پولیس ان کے گھر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پہنچ گئی، جلد گرفتاری کا امکان
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس پہنچ گئی، جلد گرفتاری کا امکان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ سمیت لیگی رہنماؤں کی وزیر آباد میں گرفتاری کا امکان۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گھیراؤ کرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کے علاقے میں لیگی رہنما مستنصر گوندل کی رہائش گاہ کو پولیس نے گھیر لیاہے، رانا ثناء اللہ سائرہ افضل تارڑ سمیت اہم رہنما گذشتہ دو گھنٹے سے ڈیرے میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ سمیت لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس پہنچ چکی ہے، سی پی او گوجرانولہ کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی اطلاع پر پولیس نے گھیرا ڈالا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عطا اللہ تارڑ سمیت متعدد لیگی ایم پی ایز بھی مستنصر گوندل کے ڈیرے پر پہنچ گئے ہیں، ایم این اے خرم دستگیر، عابد رضا، رانا ارشد اور مدثر ناہرا بھی ڈیرے پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لئے ڈیرے کے باہر موجود ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا تھا۔

Related Posts