فلسطین میں برف باری، مسجد اقصیٰ کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین میں برف باری، مسجد اقصیٰ کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے
فلسطین میں برف باری، مسجد اقصیٰ کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بارش اور اس کے ساتھ برف باری نے ہرسو سفید چادر پھیلا دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قطبی برفانی طوفان کے باعث بیت المقدس میں برف باری اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ برف باری نے مسجد اقصی کا رنگ ڈھنگ بھی بدل دیا اور مسجد کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے۔

اس موقعے پر شہریوں نے مسجد اقصی میں برف باری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔غرب اردن کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔

بعض مقامات پر 30 سینٹی میٹر برف پڑی جب کہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں برف باری کا سلسلہ ابھی مزید جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: نیٹو نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو موخر کردیا

Related Posts