ساحل کی سیر کے دوران کورونا پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابرہیں،ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساحل کی سیر کے دوران کورونا پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابرہیں،ماہرین
ساحل کی سیر کے دوران کورونا پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابرہیں،ماہرین

ایڈنبرگ: ماہرین کا خیال ہے کہ ساحل سمندر پر کھلی فضا میں وبا پھیلنے کے خطرات اتنے زیادہ نہیں جتنے کے گنجان آباد علاقوں یا بند مقامات پر ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈنبرگ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی میں متعدی امراض کے پروفیسر مارک وِل ہاؤس کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر کی سیر کرنا سب سے محفوظ سرگرمیوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے برطانوی شہریوں ساحل سمندر کی کھلی فضا میں سیر تفریح کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شہری ساحلی علاقوں میں سیر کے لیے بے خطر جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کھلی فضا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ برطانوی ساحلی علاقوں میں وائرس کی منتقلی ہو رہی ہے۔

پروفیسر وول ہاؤس نے خبردار کیا کہ شہریوں کو بیرون ملک سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ برطانوی اخبارکے مطابق وول ہاؤس نے کہا کہ بیرون ملک سفر کے نتیجے میں کرونا کی نئی اقسام کی منتقلی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہرجگہ پر متعدی امراض کے پھیلاؤ کے خطرات کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے تاہم ابھی تک ایسا کہیں نہیں سنا کہ ساحل سمندر جیسے کھلے مقامات میں وبا پھیلی ہو۔

Related Posts