قومی کرکٹ ٹیم دورہ افریقہ کیلئے چارٹر طیارے سے روانہ ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین شرٹس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
گرین شرٹس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا ہے جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم وائٹ بال کرکٹ کھیلے گی اور اس کے بعد ٹیم نے زمبابوے جانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے دورے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں مارچ کے آخر میں اسکواڈ نے جنوبی افریقا جانا ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلی جانی ہے۔

جب کہ اپریل کے وسط میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز زمبابوے میں کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ایک ساتھ خصوصی طیارے پر سفر کریں گے۔کیونکہ کمرشل فلائٹس پر سفر خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔

اس لیے خصوصی طیارے سے جانے کا پلان کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ حال ہی میں ایک ائیر لائن کے زمبابوے کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ زمبابوے ختم کرنا پڑا تھا۔

جس کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے میں ابھی ایک ہی ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی افریقا میں ہی ٹریننگ کریں گے۔

قومی ٹیم کی دونوں سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے لیکن اس سے قبل کووڈ 19 کی صورتحال کو ضرور مانیٹر کیا جائیگا۔

زمبابوے نے گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں وائٹ بال کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا جب کہ حال ہی میں جنوبی افریقا نے 14 برس بعد پاکستان میں سیریز کھیلی۔

Related Posts