معروف گلوکار اور فلمی اداکار علی ظفر نے سردی میں کے ٹو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد علی سدپارہ وہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ہیں جس نے سردی میں پہلی بار کے ٹو سر کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ گلوکار علی ظفر نے تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم گا کر محمد علی سدپارہ کی بہادری کو سلام پیش کیا۔
مشہورومعروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کی عزت و احترام نہیں کرتیں ، وہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتیں۔ محمد علی سدپارہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر قوم کیلئے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے لاپتہ ہوئے۔ جب تک موسیقی کا نام رہے گا، علی سدپارہ کو بھی دنیا یاد کرتی رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد علی سدپارہ کے نام گانا شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں پہاڑوں کی قسم کے عنوان سے پاکستانی کوہ پیما کیلئے اپنا خراجِ تحسین پیش کررہا ہوں۔
My tribute to an unsung hero. “Paharon Ki Qasam.” #AliSadpara https://t.co/UJTluIg09P
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 17, 2021