اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سینیٹ انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں جیت کر سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف سینیٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کرکے سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوجائے گا کہ تیل کس بھاؤ ہے۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جلسوں، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائے گا۔ سینیٹ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔
تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی،نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤ ہے، جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئ قیادت لائیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 18, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔
پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذاتِ نامزدگی بر وقت جمع کرادئیے تھے جس کے بعد ان پرپی ٹی آئی نے اعتراض کیا تاہم آج الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر لگایا گیا اعتراض مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظورکر لیے