پی آئی اے کا افغانستان میں اپنا آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA decides to buy 4 low-fuel modern aircraft

کراچی:پی آئی اے نے افغانستان میں اپنا آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔دورے کے دوران انہوں نے افغان حکام، شہری ہوابازی کے اداروں اور تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ پی آئی اے حکومت کے ہدایات کے مطابق افغانستان میں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے تا کہ دونوں برادر ممالک کے شہریوں کو فضائی سفر کی سہولیات با آسانی میسر آسکیں۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے افغانستان شہری ہوابازی کے سربراہ ڈاکٹر قاسم وفائیزادہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہوائی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے پی آئی اے کی کابل کی پروازیں بڑھانے اور قندھار اور مزار شریف سے پروازوں کی منظوری کی درخواست تاکہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی روابط مزید مستحکم ہوسکیں۔

افغانستان ہوابازی کے سربراہ کی جانب سے پاکستان میں طبی سیاحت بڑھانے کیلئے پی آئی اے کو کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔ملاقات میں کارگو کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ای او نے کابل میں پی آئی اے کے دفتر کا دورہ کیا اور مہمانوں سے پی آئی اے کی سروس سے متعلق استفسار کیا۔انہوں نے پی آئی اے کی عملے سے شہر میں مارکیٹنگ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی کابل میں تشہیر کی جائے۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے افغان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی اور تجارتی رابطوں، کارگو اور سیاحت کو فروغ دینے اور طبی سیاحت پراڈکٹ بنانے پر زور دیا۔

دریں اثنا سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاکستانی سفیر منصور احمد، قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی آئی اے کے مسافروں کیلئے گارنٹی ویزوں کے حصول کیلئے درخواست بھی کی گئی۔

Related Posts