آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کےقرض کے جائزہ امور پر مذاکرات مکمل ہوگئے جس کے بعد پاکستان کو500 ملین ‏ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔

آئی ایف ایم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت جائزے کے امور نپٹائےگئے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 39 ماہ پروگرام کے تحت 6 ارب ڈالر قرض دینا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف سے ‏جائزہ امور تعطل کے شکار ہوئے تھے۔

قرض کی 500 ملین ڈالر کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف جائزہ میں یہ بات ‏سامنے آئی ہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت1.5 فیصد تک رہے گی پاکستان کے زرمبالہ کے ذخائر جنوری ‏میں 13 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ جب کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف سے متعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے اثرات دنیا بھر کے معیشتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے معاشی کارکردگی میں بہتری آرہی تھی۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی عدم تعاون میں کمی آئی تھی۔  پاکستان نے قرض پروگرام کے زیادہ تر اہداف پر عمل درآمد کیا ۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اے ٹی ایف ٹی ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے ۔ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان نے موثر اقدامات کیئے۔ حکومت پاکستان اہم معاشی اصلاحات پر عمل کررہی ہے ۔

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے ترجمان کے مطابق نیپرا اور اوگرا سمیت ریگولیٹری اداروں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ سرکاری اداروں کی حالت زار میں بہتری لائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ای ایف پی کا حکومت سے فنانسنگ اسکیموں میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ

Related Posts