ای ایف پی کا حکومت سے فنانسنگ اسکیموں میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Rise in Inflation the fall of Pakistan:Ismail Suttar

کراچی:ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے کورونا وبا کے صنعت وتجارت پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر برآمدکنندگان اور مینوفیکچررز کی طرف سے حکومت سے اپیل کی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ صنعتوں کی مدد کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں کی مد میں متعارف کروائی جانے والی فنانس اسکیم اور مؤخر قرضوں جیسی اسکیموں میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے کیونکہ کورونا کی جان لیوا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور تاجربرادری اب تک اس وبا کے عالمی ومقامی سطح پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کی سخت جدوجہد کررہی ہے لہٰذا صنعتوں کی دوبارہ معمول کے مطابق بحالی کو ممکن بنانے کے لیے حکومت اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرے۔

ای ایف پی کے صدر نے دنیا بھرمیں تباہی پھیلانے والی کورونا وبا پر قابو پانے کے حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات اور مؤثر پالیساں نافذ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صنعتوں کو قدرے ریلیف ملا ہے باالخصوص 1.1ٹریلین روپے کے ریلیف فنڈ جیسے پیکیج، پالیسی ریٹ میں ریکارڈ کمی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی سے معیشت کا پہیہ گھومنے میں مدد ملی۔

اسماعیل ستار نے مزید کہا کہ ای ایف پی کی اقتصادی کونسل کے قومی صنعتی سروے کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے61 فیصد مینوفیکچررز اپنی صنعتوں کو بند کرنے پر مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیں: معاشی اصلاحات، ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے، رزاق داؤد

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتکاروں نے 4 ماہ تک مالی نقصان اٹھانے کے باوجود ورکرز کو تنخوائیں ادا کیں تاہم کورونا وبا کے اثرات بتدریج کم ہونے کے بعد بھی صنعتیں مکمل طور پر اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوپائی ہیں اور انہیں اب بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا مشکل کی اس گھڑی میں مینوفیکچررز کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسماعیل ستار نے کابینہ کے عملی اقدامات کی روشنی میں خوشحال مستقبل کی امید ظاہرکرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ وہ صنعتوں کے لیے فنانسنگ اسکیموں میں ایک سال کی توسیع کی مجوزہ تجویز پر غور کرے۔

Related Posts