ارطغرل غازی نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا
ارطغرل غازی نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا

مشہورومعروف ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان دورزیاتان نے پاکستان کی کاروباری شخصیت کاشف ضمیر سے کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیے جانے والے ترکی ڈرامہ سیریل میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے انگین التان دورزیاتان نے معاہدے کی منسوخی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان دورزیاتان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے معاہدے کی منسوخی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا میں معاہدے کے متعلق خبریں شائع ہوئیں، پھر بھی ہم نے اور ہماری ٹیم نے معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھا تاہم انہوں نے کاشف ضمیر کے بے بنیاد بیانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انگین التان کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر معاہدے کی شرائط پر پورے نہیں اتر سکے جن کی کمپنی نے 1 ماہ گزر جانے کے باوجود طے شدہ رقم ادا نہیں کی۔ ارطغرل غازی کے ہیرو نے معاہدہ منسوخ کردیا۔

انگین التان کا کہنا ہے کہ جب میں پاکستان آیا اور ترکی کیلئے پاکستانیوں کی محبت دیکھی تو پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی روابط کا اندازہ ہوا اور پاکستان دیکھنے کا موقع بھی ملا جو ایک خوبصورت ملک ہے۔ میں جلد ہی پاکستان واپس آنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مشہور و معرو ف ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل بھی پاکستان آئے تھے۔

جلال آل نے گزشتہ ماہ پاکستان آمد کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی، انہوں نے لکھا پاکستان کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل المعروف عبدالرحمان کی پاکستان آمد

Related Posts