بلیواکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maritime conference in Karachi

کراچی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلیواکانومی ایک نیا نظریہ ہے، بلیو اکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

کراچی میں میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث ہے ،بھارتی حکومت کا ہندوتوا نظریہ خطےکیلیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اہم میری ٹائم اسٹیٹ ہے، بلیواکانومی ایک نیا نظریہ ہے، بلیو اکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنےمیں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادرپورٹ گیم چینجنگ پراجیکٹس ہیں، پاکستان میں تیمر کے جنگلات دنیا میں چھٹے نمبر پر ہیں،گوادر پورٹ محل و قوع کے حساب سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتاہے۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا ایک جہاز اس وقت افریقہ میں انسانی امداد کے مشن پر ہے، گوادرپورٹ سےنئے کاروبار اور کوسٹل انڈسٹریز کو فروغ ملے گا۔

اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے خطے میں امن کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ،مشق امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام ہے۔

Related Posts