کراچی میں ایک شخص کی خودکشی، دو شہری حادثات میں ہلاک، 2لاشیں ملیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی : شہر قائد میں آج صبح ایک خاتون اور ایک مرد حادثات میں ہلاک ہوگئے، ڈیفنس میں ایک شخص نے خود کو گولی مارلی جبکہ نارتھ ناظم آباد اور منگھوپیر سے دو لاشیں ملی ہیں۔

معمار موڑ شنواری ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی، چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ زاہدہ زوجہ فصل ودود کے نام سے ہوئی ہے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک Bکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی، لاش کو یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ، مرنے والے شخص کی شناخت 71سالہ محمد نواز ولد چنوں خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈیفنس فیز 6خیابان راحت کے قریب 45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی ، 45 سالہ شخص کی شناخت صدر السلام کے نام سے ہوئی ۔

سوک سینٹر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا، لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت شہزاد ولد یوسف کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:نادرا کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیوبھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف

منگھوپیر سلطان آباد جتوئی محلے کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی جس کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، مقتولہ کی شناخت افشاں زوجہ غلام قادرکے نام سے ہوئی اور عمر35سال ہے۔

Related Posts