عرفان محسود نے مارشل آرٹس میں برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرفان محسود نے مارشل آرٹس میں برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
عرفان محسود نے مارشل آرٹس میں برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پشاور:جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

عرفان محسود نے بتایا کہ اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہوں، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن اور عراق کے کئی ریکارڈ بھی توڑ چکا ہوں۔

Related Posts