عوام کیلئے خوشخبری، فیس بک کا اسمارٹ واچ جلد تیار کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، فیس بک کا اسمارٹ واچ جلد تیار کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا
عوام کیلئے خوشخبری، فیس بک کا اسمارٹ واچ جلد تیار کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنی اسمارٹ واچ جلد تیار کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے آئندہ برس 2022ء تک اسمارٹ واچ تیار کرکے مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے ویب سائٹ پلیٹ فارم سے ہٹ کر ہارڈ وئیر کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری اسمارٹ واچ مارکیٹ میں دستیاب دیگر اسمارٹ گھڑیوں کے مقابلے میں اس حوالے سے سبقت رکھتی ہے کیونکہ صارفین اس کے ذریعے صحت سے متعلق اداروں سے بلا واسطہ منسلک ہوجائیں گے۔

قبل ازیں فیس بک نے ورچؤل رئیلٹی ہیڈ سیٹ اور دیگر آلات تیار کرنے کا اعلان کیا۔ اسمارٹ واچ ایپل اور ہواوے کیلئے نیا چیلنج ثابت ہوگی۔ایپل اور ہواوے پہلے ہی اسمارٹ واچز سمیت دیگر آلات میں ہارڈ وئیر انڈسٹری کے مانے ہوئے مینوفیکچرزز ہیں۔

آئندہ برس 2022ء میں فیس بک کی اسمارٹ واچ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوسکے گی اور موبائل سروس سے بھی منسلک رہ سکے گی۔ تاحال رائٹرز کی اس رپورٹ پر فیس بک نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چینی خلائی مشن نے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کی ویڈیو بھیج دی

Related Posts