اسلام آباد: 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے اور پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔
اوگرا سمری میں ڈیزل بھی 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ، 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی