بجلی کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ، 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں بجلی کا اوسط ٹیرف 14اعشاریہ38 روپے سے بڑھ کر 16اعشاریہ33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔

10 فروری کونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسر ی جانب سندھ حکومت نے وفاق کے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی مافیا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ فورن واپس لے۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پچھلی حکومتیں کئی سالوں بعد بجلی مہنگی کرتی تھیں لیکن نالائق ہرمہینےبجلی مہنگی کر دیتا ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی عوام وفاق کے 1 روپے 95 پیسے بجلی مہنگی کرنے والے فیصلے کو مسترد کرتی ہے،کوئی بتائیگا یہ مشہور عالم ڈائیلاگ مدینے کی ریاست کے کس کا ہے کہ جب بجلی پیٹرول مہنگے ہوں تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ سلیکٹڈ اپنے اور اپنے اے ٹی ایمز کی لُوٹ مار کے لیے عوام کی جیبوں پہ ڈاکہ ڈالتا رہتا ہے، ایک ہی جھٹکے میں عوام پے دو سو ارب روپیے کا بوجھ ڈال دیا گیا،نااہل پچھلے 28 ماہ میں 21 بار بجلی مہنگی کر چکے، خسارہ پھر بھی کئی گنا بڑھ گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان ظالم سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں جس کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

Related Posts