باپ کا سوتیلے بہن بھائی پر آپس میں شادی کرنے کا الزام، 10 افراد پر مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باپ کا سوتیلے بہن بھائی پر آپس میں شادی کرنے کا الزام، 10 افراد پر مقدمہ درج
باپ کا سوتیلے بہن بھائی پر آپس میں شادی کرنے کا الزام، 10 افراد پر مقدمہ درج

سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی پر باپ نے آپس میں شادی کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سوتیلی بہن اور بھائی نے آپس میں مبینہ طور پر شادی کر لی جس پر باپ نے اپنی ہی بیٹی اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مقدمے میں نکاح خواں اور گواہوں سمیت 10 افراد نامزد کیے گئے۔

پنجاب کے شہر سرگودھا میں لوکری بھلوال کے رہائشی صوبہ خان نے تھانہ اربن ایریا سرگودھا میں اپنی بیٹی اور بیٹے کے درمیان نکاح کا مقدمہ درج کرایا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس کے دونوں بچے آپس میں سوتیلے بہن بھائی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق صوبہ خان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے سکندر خان اور بیٹی زہرہ عارف نے آپس میں ناجائز تعلقات استوار کرکے نکاح کیا۔ سکندر خان کی عمر 27 جبکہ زہرہ کی عمر 17 سال ہے۔

متن کے مطابق صوبہ خان کا کہنا ہے کہ سکندر خان میری پہلی بیوی خورشید بی بی کے بطن سے پیدا ہوا جبکہ زہرہ عارف دوسری بیوی شہناز بیگم سے پیدا ہوئی۔ دونوں نے گزشتہ برس آپس میں تعلقات استوار کرکے نکاح کر لیا۔

گزشتہ برس یکم فروری 2020ء کو نکاح کی رجسٹریشن یونین کونسل نمبر 3، سرگودھا میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمہ 4 روز قبل 9 فروری کو درج کرایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ملزم کوپیسوں کالالچ دے کرگرفتارکر لیا

Related Posts