جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا سیف الدین سیف انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور مدرسہ مخزن العلوم کے سربراہ مولانا سیف الدین سیف انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا سیف الدین سیف کچھ عرصے سے شوگر، دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے مقامی ہسپتال میں داخل تھے۔

جے یو آئی رہنما مولانا سیف الدین سیف نے ملک میں ختمِ نبوت ﷺ اور آئین کی بالادستی کیلئے چلائی جانے والی تحریکات میں بھرپور حصہ لیا اور جیل بھی گئے۔ مولانا سیف الدین سیف کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

مولانا سیف الدین سیف کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد غالب مارکیٹ، گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر جے یو آئی رہنماؤں نے مولانا سیف الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی دینی و سیاسی سرگرمیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا سیف الدین سیف ایک نڈر عالمِ دین تھے۔ انہوں نے ساری زندگی عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور نفاذِ شریعت کیلئے جدوجہد میں گزاری۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 13 سال سے ظلم کی حکومت کا راج ہے: حلیم عادل شیخ

Related Posts