اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کو 5 ہزار 536 افراد نے شکست دے دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 700 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں فعال کیسز 25 ہزار 649 رہ گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 61ہزار 625 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 276 افراد جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے 1 ہزار 692مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 83لاکھ 99ہزار 623ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 53ہزار90 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 63ہزار367، خیبر پختونخوا میں 69ہزار386، بلوچستان میں 18 ہزار924، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار513 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 26 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 986، بلوچستان میں 198، اسلام آباد میں 484، آزاد کشمیر میں 281جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا ویکسینیشن میں بے ضابطگیاں