علی سدپارہ اور انکی ٹیم کی تلاش کیلئے سی ون 30 طیارہ مشن پر روانہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی سدپارہ اور انکی ٹیم کی تلاش کیلئے سی ون 30 طیارہ مشن پر روانہ ہوگیا
علی سدپارہ اور انکی ٹیم کی تلاش کیلئے سی ون 30 طیارہ مشن پر روانہ ہوگیا

اسکردو:کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماں علی سدپارہ اور ان ٹیم کی تلاش کے لیے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، سی ون 30 طیارہ مشن پر روانہ ہوگیا۔ طیارے سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ون 30طیارے میں فاروڈ لکنگ انفرا ریڈ کیمرا سسٹم نصب ہے، انفرڈ ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ کوہ پیماؤں کا سرغ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

خیال رہے لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما سردیوں میں بغیر آکسیجن کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو انتہائی بلندی پر پہنچنے کے بعد تاحال واپس نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ علی سدپارہ کی ٹیم نے ممکنہ طور پر برف میں غار بنا لی ہے اوروہاں سے نکالنے کی کوشش جاری ہیں جبکہ آئس لینڈ کی ایروسپیس نے ممکنہ مقام کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

https://twitter.com/AliSaaddparaa/status/1359949715039731717

کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے محمد علی سدپارہ اور ان کے دو ساتھی ارکان آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ژاں پابلو موہر کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے اس سرچ مشن میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی فضا سے تلاش و نشاندہی کے لیے سپیشل انفراریڈ کا استعمال کیا جائے گا جبکہ بلندی پر جانے والے کلائمبرز کو بھی اس وقت شامل کیا جائے جب خصوصی مشن کو کہیں سے کوئی سراغ یا نشان ملے گا۔

گزشتہ ہفتے علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو آخری مرتبہ ’بوٹل نیک‘ سے بلندی پر چڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں: کے ٹو پر علی سدپارہ کی زندگی کے آثار مل گئے، نئی تصاویر آگئیں،تلاش کی کوششیں تیز

Related Posts