پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 588.77 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 588.77 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 588.77 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز (جمعرات)کے دوران بہت زیادہ مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 588.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والے کاروبار کے دوران غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی، ایف اے ٹی ایف سے متعلق اجلاس اور ملک میں مظاہروں کی صورتحال کے باعث انویسٹرز نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا۔

کاروباری کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور انڈیکس 46774.66 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا۔ تیزی کے باعث ایک موقع پر 46935.32 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم کاروبار کے درمیان غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی نے ڈیرے ڈالے جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی، کاروبار کا اختتام 588.77 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 46055.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 36 کروڑ 60 لاکھ 26 ہزار 585 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور 1.26 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts