حکومت ریسٹورنٹس سے امتیازی سلوک بند کرے، ڈائننگ کی اجازت دی جائے، اطہر سلطان چاؤلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Enough is enough: Allow indoor dining, otherwise we would start, APRA warned

کراچی :فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اطہر سلطان چاؤلہ نے حکومت سے ایک بار پھر ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کی اجازت دینے کا مطالبہ دہراہتے ہوئے کہا کہ حکومت امتیازی سلوک بند کرے اورریسٹورنٹ انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے معمول کے مطابق کاروبار کرنے کی اجازت دے بصورت دیگر اربوں کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

اطہر سلطان چاؤلہ نے ایک بیان میں کہاکہ کورونا وائرس کے کیسوں میں دن بدن کمی آرہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ سمیت معیشت کے اکثریت شعبوں کو معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاںجاری رکھنے کی اجازت دے ہوئی ہے لیکن اس کے برعکس ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس سے اس انڈسٹری سے وابستہ تاجروں اور سرمایہ کاروں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو تباہی سے بچانے اور مزید سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے پرکشش اقدامات کرے جس سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لاکھوں افراد کاروزگار اس صنعت سے وابستہ ہے تاہم ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کی اجازت نہ دیے جانے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ ورکرز کی بڑی تعداد کا روزگار بھی داؤ پر لگاہو اہے کیونکہ ریسٹورنٹس کا کاروبار چلے گا تو روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور حکومت کو بھی باعزت روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی جس کے لیے ریسٹورنٹ انڈسٹری اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے

اس کو ممکن بنانے کے لیے حکومت کو ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کی اجازت دینا ہوگی کیونکہ ڈائننگ کے بغیر ریسٹورنٹ انڈسٹری نہیں چل سکتی لہٰذا دیگر شعبوں کی طرح ریسٹورنٹ انڈسٹری کو بھی بلاتفریق یکساں کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ نئی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

Related Posts