سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کے امیدوار شارٹ لسٹ، حتمی فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI to finalise candidates for Senate elections today

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے لئے حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا، گورنر عمران اسماعیل سندھ سے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، آج عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حتمی ناموں کی منظوری وزیراعظم عمران خان دینگے،خیبر پختونخوا سے ثانیہ نشتر،محسن عزیز،شبلی فراز،حمید الحق،شہزاد گل اعوان کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔

پنجاب سے عبدالرزاق داؤد، علی خان ترین،شہباز گل،بیرسٹر شہزاد اکبر،سیف اللہ خان نیازی،اکبر یوسف،آمین اسلم،کامل علی آغا کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے زلفی بخاری،بابر اعوان،عامر مغل شارٹ لسٹ ہوئے ہیں جبکہ خو اتین کی نشستوں پر نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، اس حوالے سے گورنر عمران اسماعیل سندھ سے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کی زیرصدات اجلاس میں شریک ہوں گے،وزیراعلیٰ پارلیمانی بورڈ کو سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پربھی اعتماد میں لیں گے جبکہ عثمان بزدار پنجاب میں امیدواروں کے متوقع ناموں پربھی رائے دیں گے۔

Related Posts