خان صاحب! عوامی لاواابل رہا ہے، اب آپ ٹھہر نہیں سکتے، ناصر شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اورشیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی لاوا ابل رہا ہے، حکومت مظاہرین کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی۔

سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی اورمطالبات کے احتجاج پرغیرانسانی تشددکی مذمت کرتے ہیں۔پرامن احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ،نالائق حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے،وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات مان لیتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج،اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں احتجاج کرنے والی پارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج سے گھبراگئی ہے،پرامن احتجاج کرنے والے گرفتار ملازمین کو حکومت فوری طورپر رہا کرے،سرکاری ملازمین آج بھی پیپلزپارٹی حکومت کویاد کرتےہیں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ اس نااہل حکومت کے خلاف وفاقی ملازمین کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے،نیازی صاحب آپ کسی کا گلا دبائیں اور اسے کہیں کہ احتجاج بھی نہ کرو ایسا ممکن نہیں،ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب یاد رکھیں عوامی لاوا تیزی سےابل رہا ہے، تم اس کے آگے ٹھہر نہیں سکو گے۔

Related Posts