کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار راحیل بٹ نے من چاہا ساتھی ملتے ہی چپکے سے شادی کرلی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والے اداکار راحیل بٹ نے بطور وی جے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اس فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا،اورڈرامہ ’ڈولی کی آئے گی‘ بارات میں ’نبیل‘ کا مرکزی کردار ادا کرکے شہرت پائی۔
راحیل بٹ نے رمشاء نامی لڑکی سے شادی کی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیںہے، شادی کی تصاویر خوب مقبول ہو رہی ہیں جس پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد میں اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی اور شادی اسی سے کریں گی جو گھر جمائ بنے گا۔
چھوٹے نواب سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کےلیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کی۔