آج کل جھوٹے چالانوں پر ناصر شاہ قبضے کروا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زمینوں کے ایک ایک انچ کے کاغذات موجود ہیں۔یہ لیز زمینیں میرے کزن نے خریدی تھی۔2007 میں 99 لیز کی پالیسی کے لئے اپلائی کیا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے ان زمینوں کی رپورٹ بنائی تھی۔2011 میں ایک کمیٹی بنی تھی بورڈ آف روینیو نے زمینوں کو منظور کیا تھا۔ جس کے بعد کراچی بد امنی کیس میں ٹپی سامنے آگئے تھے کراچی کی زمینوں پر قبضے کئے گئے ٹپی نے ہزاروں ایکڑ زمینوں پر قبضے کئے ہیں۔

آج کل جھوٹے چالانوں پر ناصر شاہ قبضے کروا رہے ہیں۔ میرے رشتہ داروں کی یہ لیز والی زمینوں ہیں قبضے نہیں ہیں۔ ہم نے شگر ملز اور اومنی گروپ کے خلاف حیدرآباد سے کراچی تک ریلی نکالی تھی ہم سب کو گرفتار کر کے مجھ پر تشدد کیا تھا اس دن کے بعد سب لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔

2018 سے تین سال تک یہ لوگ میرے پیچھے لگے رہے لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اینٹی کرپشن نے چیف سیکریٹری کو رپورٹ بھیجی تھی کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کارروائی کی جائے۔چیف سیکریٹری نے اس رپورٹ پر فیصلہ دیا تھا کہ کوئی لینڈ گریبنگ نہیں ہے۔

اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث ہے۔ میری آواز بند کرنے کی کوشش کی گئی اب مزید آواز اٹھاؤں گا۔پنجاب اور میرے اشو میں گدھے گھوڑے کا فرق ہے۔ 1283-1284 کیسز کے تمام پیپر موجود ہیں جس پر اسٹے آرڈر موجود تھے۔

کل وزیر اعلیٰ کے کہنے پر میرے رشتہ داروں کے فارم ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ ملیر کے ڈی سی سے لیٹر نکلوایا جاتا ہے اور عظیم عادل شیخ کے فارم پر حملہ کیا جاتا ہے۔ میرے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد وزیرا علیٰ سندھ پاگل ہوگئے ہیں۔

عدالت کے اسٹے ہونے کے باوجود فارم ہاؤسز میں گھس کر دھاوا بولا گیا کل سرکاری گاڑیوں میں پ پ کے غنڈوں نے ڈاکا ڈالا۔ فارم ہاؤس پر موجود قیمتی سامان لیکر چلے گئے۔عورتوں کے زیور اتارے گئے پیسے لوٹے گئے۔

یہ کارروائی پی ایس 88 الیکشن پر حملہ کرنے کے لئے کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا چھٹی کے دن کے موقعہ پر کارروائی کی گئی مگر گزشتہ روز مدعی طارق قریشی کی سندھ ہائی کورٹ کراچی سے رجوع کیا تھا عدالت نے ہماری بات سنی ہے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن، ڈی سی ملیر، ایس سی پی ملیر، اسسٹنٹ کمشنر مختیارکار،ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو بھی 23فروری کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود جو کارروائی کی ہے اس کا جواب دیا جائے۔ نیا اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا ہے 25اگست2020 سے اسٹے آرڈر ہے حکومت سندھ کے کسی ادارے نے جمع کیوں جمع نہیں کروایا۔

قانونی کاغذات موجود تھے اور عدالت کے اسٹے موجود تھے جس کی بنا توہیں عدالت کا نوٹس جارے ہوئے ہیں۔ یہ اس بات کے ثبوت ہیں کہ ایک ایک انچ زمین قانونی ہے۔

Related Posts