اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر ظلم کا حساب دینا بڑے گا، حکومت سینٹ الیکشن کیلئے آرڈیننس لا کر آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی 2018 کے الیکشن کی طرح اداروں کو متنازع بنا کر اب سینٹ الیکشن میں دھاندلی کروائی جائے گی، جب ریفرنس عدالت میں ہے تو آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران کا پسینہ نکل رہا ہے اور ان کو اپنے ممبرز پر اعتماد نہیں اس لئے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ممبران کو کنٹرول کیا جاسکے،عمران خان آئے روز کوئی نہ کوئی بلنڈر کر دیتا ہے ان کو اپنا نہیں تو اپنے عہدے کا لحاظ کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کے ہمراہ فرحت اللہ بابر،مصطفی نواز کھوکھر،فیصل کریم کنڈی،ہمایوں خان اور نزیر ڈھوکی بھی تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج خبر چلی ہے کہ حکومت آرڈیننس جاری کرکے سینیٹ اوپن بیلیٹ کے ذریعے انتخابات کرانا چاہتی ہےیہ ایک سیاسی اشارہ ہے کہ سینیٹ میں مقابلہ کرنے کے بجائے آرڈیننس کا سہارا لیا جارہا ہےحکومت سینیٹ انتخابات سے پہلے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے اگرحکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی تھی تو اس پر اتفاق رائے کرتی کسی جماعت سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ مکمل اور جامع انتخابی اصلاحات کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے،بلاول بھٹو زرداری