راولپنڈی میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار،عوام نے مار مار کر درگت بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے بعد راولپنڈی کے عوام کو بھی گدھے کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کتے اور گدھے کاٹ کر فروخت کرنے والا گروہ کو عوام نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں پیرودھائی پل کے نیچے کھوتے ذبح کرکے فروخت کرنے والا گروہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

گزشتہ رات پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب پل کے نیچے کچھ مسافر استنجا کرنے کی غرض سے پل کے اندھیرے حصے میں گئے تو وہاں پر باتیں کرنے کی آوازیں آ رہی تھیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جونہی ہم نے موبائل کی لائٹس آن کی تو دیکھا کہ تین افراد گدھے کو ذبح کر رہے تھے جبکہ دیگر دو افراد ان کے پاس کھڑے تھے۔

ملزمان کو پکڑنے والوں کہنا ہے جب ہم نے ان کو آواز دی تو یہ لوگ بھاگنے لگے لیکن ہم نے ان تمام افراد کو پکڑ لیا اور پکڑنے کے بعد ہم نے پولیس کو کال15 پر کی اس دوران ہم نے ان سے پوچھا کہ راولپنڈی میں کب سے گدھے ذبح کرکے فروخت کر رہے ہو تو ان افراد کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہم لوگ گدھے ذبح کر رہے ہیں اور شہر کی مختلف قصائیوں کی دکانوں پر گدھے کا گوشت فراہم کر رہے ہیں۔

عوام کے ہجوم نے گدھے ذبح کرنے والے افراد کی مار مار کر درگت بنا ڈالی ۔ دوسری جانب پولیس نے ان تمام افراد کو گرفتار کرکے تھانا پیرودھائی کی جیل میں بند کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے کریک ڈاؤن،5 بڑے سرغنہ گرفتار

Related Posts