کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے نزدیک پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر راڈو بلاک اے 16 کے قریب چھ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس پارٹی وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں کا کہنا ہے کہ زخمیوں ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لئے پولیس سرچ آپریشن کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیاہے۔
افتخار حسین آرائیں کا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈکیت شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس نے مشکوک کار ATZ-421 اور دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں پناہ عرف ننو اور سہیل داؤد پوتا شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار ATZ-421 دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ سات زندہ راؤنڈ برآمد کرلیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس کی کارروائیاں، ایک ڈاکو، گداگر مافیا کے 6 ماسٹرمائنڈ گرفتار، طلبہ لٹ گئے