مشترکہ کاوشوں سے شہرقائد کے مسائل پر قابوپاسکتےہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشترکہ کاوشوں سے شہرقائد کے مسائل پر قابوپاسکتےہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
مشترکہ کاوشوں سے شہرقائد کے مسائل پر قابوپاسکتےہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ سماجی و فلاحی تنظیمیں کراچی کے مسائل کی نشاندہی کریں اور شہر کی خدمت میں ہاتھ بٹائیں ہم مشترکہ کاوشوں کے ذریعہ ہی بہتری لا سکتے ہیں، سماجی و فلاحی اداروں کا تعاون بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے قومی و عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بہادرآباد میں واقع مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر یوسف لاکھانی، مشیر برائے چیئرمین افضل چامڑیا اورچیف ایگزیکٹو آفیسر محمد غزال نے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر کے ٹرسٹی اور چیف ڈائریکٹر میڈیکل ویلفیئر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ محمد عارف لاکھانی کے علاوہ مینیجنگ کمیٹی کے رکن منور یونس بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تربیتی ادارے میں زیر تعلیم طالب علموں سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے بلکہ نئی نسل کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی اور انہیں ہنر مند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی بنا رہا ہے جس سے بیروز گاری میں کمی آئے گی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی یہ تمام خدمات انتہائی اہم ہیں،انہوں نے پیشکش کی کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کے مختلف اسپتالوں، پارکوں اور غریب بستیوں میں آر او پلانٹ لگائے تو انہیں اس کے لئے جگہ فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیش کی گئی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مستحق افراد کے لئے یومیہ کھانے کا انتظام کرنے کے علاوہ سپر ہائی وے پر آئی ٹی ٹاور بھی بنا رہا ہے، ضرورت مند افراد کو کاروبار کے لئے 50 ہزار سے لے 3 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جاتا ہے جس کی سو فیصد ریکوری سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو ہورہی ہے انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر سے سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ مریض رجوع کرتے ہیں جہاں سے انہیں ضروری آپریشن کے لئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے خرچ پر پینل پر موجود 15 اسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کفالت پروگرام کے تحت ابتک 75 ہزار گھرانے امداد حاصل کرچکے ہیں جبکہ تین لاکھ بچے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دو گھنٹے کے اندر ڈیڑھ لاکھ افراد کے لئے کھانا تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی ٹی ریلوے منصوبہ معاشی ترقی کی بنیاد ڈالے گا، ڈی ایس کراچی حنیف گل

Related Posts