محکمہ ایجوکیشن ورکس ملیر ڈویلپمنٹ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کےخلاف تحقیقات کاآغاز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ایجوکیشن ورکس ملیر ڈویلپمنٹ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کےخلاف تحقیقات کاآغاز
محکمہ ایجوکیشن ورکس ملیر ڈویلپمنٹ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کےخلاف تحقیقات کاآغاز

کراچی : محکمہ ایجوکیشن ورکس ملیر ڈویلپمنٹ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن ورکس کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تاہم تاہم سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے میگا کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آئی او نے چیف انجنیئر کو ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کو ریکارڈ سمیت پیش کروانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ ملوث افسران میں موجودہ ایکسیئن خالد ظفر شیخ، سابقہ ایکسیئن عاصم حسین، امداد میمن، ایس ڈی او ریاض میمن، سب انجنیئر حاکم میمن، الیکٹریکل انجنئیر لیاقت میمن اور ٹھیکییدار کمپنیاں میسرز پرائیڈ اور فرح شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موقع پر تعمیراتی کام نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ایڈوانس رقوم جاری کی گئیں۔ گڈاپ میں تعمیر ہونے والے بینظیر بھٹو میڈیکل کمپلیکس اور انجنئیرنگ کالج کی مد میں پچاس فیصد کمیشن کے عوض ایڈوانس رقوم جاری کی گئیں۔ کیڈٹ کالج گڈاپ کا تعمیراتی کام نامکمل ہونے کے باوجود کمیشن مافیا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

کیڈٹ کالج گڈاپ کی جمع شدہ سیکیورٹی ڈیپازٹ بھی پچاس فیصد کمیشن کے عوض ٹھیکیداروں کو واپس کردی گئی۔ کیڈٹ کالج گڈاپ کے نامکمل تعمیراتی کام اور کرپشن کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر محکمے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے حکم کے باوجود ملوث افسران کے خلاف کوئی محکمانہ انکوائری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ ایکسیئن عاصم حسین بغیر کسی اجازت اور چھٹی کے منطوری کے غیرملکی دورے کرتا رہا۔

Related Posts