مجھے فخر ہے کہ میرے شوہر پر لاکھوں لڑکیاں فدا ہیں، عائزہ خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گذشتہ سال پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامے ” میرے پاس تم ہو” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل میری خواہش تھی کہ ان کی شادی کسی ایسے لڑکے سے ہو، جس پر دنیا کی تمام لڑکیاں مرتی ہوں۔

پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے شومیں شرکت کی ، جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کی دنیا سے متعلق کھل کر بات چیت کی۔ گفتگوکرتے ہوئے عائزہ خان اور دانش تیمور نے اعتراف کیا کہ دونوں کبھی ایک دوسرے کو کسی طرح کے ڈرامے یا فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہتے۔

ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں آج تک عائزہ خان نے کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں کسی ہیروئن کے ساتھ رومانس کرنے سے نہیں روکا۔عائزہ خان کا کہنا تھا کہ دانش تیمور نے آج تک کسی ڈرامے میں انہیں کام کرنے سے نہیں روکا، البتہ وہ ان سے تجویزضرور مانگتی ہیں کہ وہ فلاں منصوبے میں کام کریں یا نہ کریں؟

اسی بحث کے دوران عائزہ خان نے بتایا کہ انہیں شوہر کی جانب سے فلموں یا ڈراموں میں ہیروئنز کے ساتھ رومانس کرنے پر کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ اس پر عائزہ خان نے دلیل دی کہ ان کی تو بچپن میں ہی خواہش تھی کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں، جس پر دنیا کی ساری لڑکیاں مرتی ہیں اور وہ لڑکا ان پر مرتا ہو۔عائزہ خان کے مطابق ان کی خواہش پوری ہوگئی اور انہوں نے جیسا سوچا تھا کہ وہ کسی ہیرو کے ساتھ شادی کریں گی، ایسا ہی ہوا۔

شو کے ہوسٹ کے ایک سوال پر عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے شادی سے قبل 6 سال تک دانش تیمور کے ساتھ تعلقات رہے تھے تاہم ان دونوں میں حقیقی اور گہرا پیار شادی کے بعد ہی ہوا۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

عائزہ خان نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جن دنوں ان کی منگنی ٹوٹی تھی، ان دنوں وہ کام کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور وہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے عائزہ خان کا فون نمبر ’سمرن ٹیلی نار‘ کے نام سے محفوظ کیا تھا۔ دانش تیمور کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی منگنی ٹوٹ چکی تھی تاہم وہ عائزہ کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا چاہتے تھے، اسی وجہ سے ان کا نمبر گھر والوں کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے دوسرے نام سے محفوظ کیا تھا۔

اداکاردانش تیمور نے بتایا کہ بعد ازاں ایک شوبز شخصیت کے تعاون سے ان کے درمیان دوبارہ تعلقات استوار ہوئے اور 6 سال قبل انہوں نے شادی کرلی۔شادی کے حوالے سے عائزہ خان نے بتایا کہ جب ان کے اور دانش تیمور کے درمیان تعلقات تھے تو ایک دن دانش نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ صرف ان کی رضامندی جاننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان کے مطابق انہیں شادی کی پیش کش کرنے سے قبل دانش تیمور نے ان کی والدہ سے شادی کی بات طے کرلی تھی مگر اس کا علم انہیں نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ اپنے بچوں کو سنبھالنا مشکل نہیں ہوتا بلکہ ساس کے بچے کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔پروگرام میں دانش تیمور نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے نکاح کرنے کے بعد ان دونوں کے درمیان محبت بڑھی اور شادی کے بعد کی محبت کا سکون وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی حورین کی پیدائش 2015 میں جبکہ بیٹے ریان کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

Related Posts