وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض پی ٹی آئی کے ارکان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض پی ٹی آئی کے ارکان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض پی ٹی آئی کے ارکان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

لاہور:پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ناراض پی ٹی آئی کے ارکان داد رسی کے لئے چوہدری پرویز الٰہی پاس پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف محاز کھول دیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ داود سلیمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہمارے آٹھ ماہ قبل اختلافات پیدا ہوئے تھے،چودھری پرویزالٰہی نے ہمارے درمیان صلح کروائی تھی۔

جو معاہدہ ہمارے اوروزیراعلیٰ کے درمیان ہوا تھا اس کی گارنٹی چودھری پرویزالٰہی نے دی تھی۔ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا گیا تھا ہر کام اس کے الٹ ہو رہا ہے۔اس وقت کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے۔

پنجاب میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے،ڈی جی خان کی ساری انتظامیہ کسی کی بات نہیں سنتی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اقتدار میں آئے ڈھائی سال گزر چکے ہیں لیکن ہمارا معاملہ حل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 ایم پی اے وزیراعلیٰ سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں۔ اسپیکر ہونے کے ناطے آپ کا فرض ہے کہ ہماری داد رسی کریں۔ آج مجبور ہو کر چودھری پرویزالٰہی صاحب کے پاس داد رسی کیلئے آنا پڑا ہے۔

ہمارے اور وزیراعلیٰ کے درمیان جس معاہدے کی آپ نے گارنٹی دی تھی اس کی یاد دہانی کیلئے آیا ہوں،اب جو بھی معاملات طے ہوں گے چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ ہوں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سمجھایا تھا اب بھی سمجھانے کی کوشش کروں گا۔اکیلے آپ ہی نہیں اور بھی بہت سے دوستوں کی شکایات ہیں۔

Related Posts