پاک بحریہ کا جہاز نصر امدادی سامان لے کر جبوتی پہنچ گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جبوتی کے آفت زدہ لوگوں کے لئے 50 میٹرک ٹن چاول پہنچائے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ جبوتی محمد علی حمید نے بھاری امداد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میںکہا گیا کہ پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان کے ساتھ جبوتی کے ساحل پر پہنچا تو پاکستانی سفارت خانے کے سفیر شوزب عباس نے جہاز کے عملے کو خوش آمدید کہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ صدر محمد علی حمید نے جبوتی سٹی اور گوادر کو معاون بندرگاہ بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی پائیدار ترقی کا انحصار جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پائیدار حل پر منحصر ہے۔
خیال رہے کہ جبوتی میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے پاکستانی بحری افسران کے اعزاز میں ضیافت دی، جس میں جبوتی کے سیاستدانوں ، بحریہ کے افسران ، سفارت کاروں اور معروف پاکستانی تاجروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا جہاز افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ