مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔وزیرِ خارجہ
مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔وزیرِ خارجہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ پلوامہ بھارت کی طرف سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے۔

اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بالآخر بھارت کی سازش عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے صرف الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔

بھارت افغانستان میں ایک اسپائلر کا کردار ادا کررہا ہے۔ ہم ان سب نکات کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھے، ان کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آگئی۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ نے 2 روز قبل ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

Related Posts